What is an Alien? Do Aliens really exist? Where are they?

what is an alien? do they really exist?
What is an alien?
What is an alien? Do they exist? let's hear it from a Muslim.

Here is the time to dive into it.

First of all I myself is a kind of one ( something beyond understanding)... well...mostly.

جب بھی ہم ایلین لفظ بولتے ہیں تو جھٹ سے ہمارے ذہن میں اک جانور، یا انسان جیسی جسامت رکھنے والی کسی مخلوق کی تصویر بن جاتی ہے۔ جبکہ ہمیں پہلے لفظ ایلین کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔


 اگر لفظ ایلین کا اردو میں ترجمہ کریں تو بہت سے الفاظ بنتے ہیں جیسا کہ اجنبی، جدا، بیگانہ، غیر ملکی اور وغیرہ وغیرہ۔ تو اگر میں چاند پر پہنچ جاؤں تو چندا ماموں کے لیے، اگرچہ میں انکا بھانجا کہلاتا ہوں، غیر ملکی ہوں تو اسکا مطلب وہ مجھے ایلین پکاریں گے۔ تو مطلب ایلین ہوتے ہیں۔


اسی طرح نسل شیر انسانی نسل سے جدا ہے تو انسان شیر کیلئے اور شیر انسان کیلئے ایلین ہوا۔


 یہ تو ہوگئی لغوی اصطلاح۔ اب آتے ہیں اصطلاح بلحاظ سیاق و متن۔ ہم ایلین سے مراد دوسرے سیاروں پر بسنے والی زندگی سے لیتے ہیں۔


تو اس زندگی کے تصور کیلیے سب سے پہلے وہ انسان یا جانور صفت مخلوق کی تصویر مٹائیں۔ 


جب مٹ جائے تو جان لیں ابھی تک کسی بھی قسم کے یک خلوی، کثیر خلوی خوردبینی یا عام بینی زندگی کا کوئی نشان کوئی ثبوت نہیں ملا۔


But If you ask for my personal opinion then I might quote,


"I don't know. But if we are alone then isn't it just an awful waste of space."


Carl Sagan.


 مگر ایک چیز جو میں پورے اعتماد سے، یقین سے کہ سکتا ہوں وہ یہ کے،


"لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم۔"


" بیشک ہمنے انسان کو سب سے خوبصورت شکل میں پیدا کیا ہے۔"


اور اللّٰہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا۔ تو اک بات تو طے ہے کہ وہ ہم سے کوئی کسی بھی لحاظ سے برتر اور زیادہ علم والے تو نہیں ہو سکتے۔ اسکا مطلب ایسا کوئی اندیشہ نہیں لگایا جا سکتا کہ وہ کوئی اڑن طشتری بنا کر ہم تک پہنچے اور ہم پر حملہ کردیں۔


کافی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ جن بھی تو ہوتے ہیں، فرشتے بھی ہیں جو اگر چہ ہم سے افضل نہیں مگر کچھ دوسری طاقتیں تو رکھتے ہیں۔


مگر پھر خیال آتا ہے کہ اللّٰہ نے انسان کو جو عظمت عطا کی ہے وہ علم کی بنا پر کی ہے مطلب انمیں اتنی عقل نہیں کہ وہ راکٹ یا کوئی اڑن طشتری بنا سکیں۔ مگر پھر خیال آتا ہے کہ جس طرح جنوں کو، فرشتوں کو کسی بھی جگہ آنے یا جانے کیلیے ایسی کسی چیز کی ضرورت نہیں اگر ان خلائی مخلوقوں کو بھی ضرورت نا ہو۔


؟؟؟


These movies have made me think like an American. A racist about aliens.


!ہائے انسان کا یہ احساس کمتری!


‏محرر:  زمان  احمد

Comments

Popular Posts